- iTMasterSupport.Tk

Welcome To iTMasterSupport ! In This Website You Will Know About All Latest Update Tips And Tricks About Facebook, Computer, Mobile, Web, Android, Food, ...

All Type Of Tips And Tricks

Thursday 4 January 2018


فارمنگ بزنس میں خوراک کی اہمیت۔ جس طرح ہر کاروبار میں کچھ اخراجات یا مداخل ہوتے ہیں جن کو inputsکہتے ہیں اور کچھ وسائل یا ذرائع آمدن ہوتے ہیں جن کو outputsکہتے ہیں۔ فارمنگ میں سب سے زیادہ اخراجات جس شعبہ میں ہوتے ہیں وہ ان کی خوراک ہے جو کہ فارم کے کل اخراجات کا تقریبا ساٹھ فیصد ہوتے ہیں۔ کامیاب کاروبار کے لۓ مداخل یا اخراجات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ خوراک کم کر دی جاۓ بلکہ فیڈنگ پلان اس طرح ترتیب دیا جاۓکہ خوراک کو ہر جانور کی ضرورت کے مطابق دیا جاۓ۔ اس مقصد کے لۓ ہر جانور کی خوراک کی ضرورت کا علم ہونا ضروری ہے۔ پیداوار کے شروع میں خوراک کی ضروریات الگ ہیں اور انتہائ بلند پیداوار پر خوراک کی ضروریات مختلف ہوں گی۔ اسی طرح خشک جانور کی اور بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد کی ضروریات مختلف ہوں گی۔ اسی طرح عمر اور وزن کے لحاظ سے بھی خوراک کی ضرورت مختلف ہو گی۔ جو فارمر اپنے فارم کی خوراک کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوۓ اس پر انویسٹ کرتے ہیں وہ اپنے اخراجات کا بہترین منافع حاصل کرتے ہیں۔ بعض اوقات فارمر کو لگتا ہے کہ میں زیادہ خوراک دے رہا ہوں اور خرچہ زیادہ ہو رہا ہے لیکن اس کو یہ بھی سمجھنا چاہئۓ کہ اگر جانور زیادہ خوراک کھا کر پیداوار بھی تو زیادہ دے رہا ہے تو تشویش کی بات نہیں بلکہ یہ منافع بخش بات ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ پیداوار والے جانور کی خوراک کی ضرورت بھی زیادہ ہے اور کم خوراک کی صورت میں وہ اپنی جسمانی صحت برقرار نہیں رکھ پاۓ گا اور جلد یا بدیر اپنی توانائ اور صلاحیت کھو بیٹھے گا اور زیادہ نقصان کا باعث بنے گا۔ خوراک کی مقدار کے علاوہ دوسری نہایت اہم بات خوراک کے اندر موجود غذائ اجزا ہیں جن میں پروٹین کاربوہائیڈریٹ چکنائ وٹامن اور معدنیات شامل ہیں۔ یہ وہ بنیادی غذائ اجزا ہیں جن کو مہیا کرنے کے لۓ مختلف خوراک کھلائ جاتی ہے یعنی چارہ بھوسہ ونڈا نمک شیرہ سائلیج وغیرہ شامل ہیں۔ اب جانور کی غذائ ضرورت کیا ہے اور اس کو کیا چیز کتنی مقدار میں کھلا کر پورا کرنا ہے یہ وہ سوال ہے جن سے اکثر فارمر نا آشنا ہیں اور وہ پرانے روایتی طریقوں پر اندھا دھند غیر ضروری اور غیر مفید اشیا کھلاۓ جا رہے ہیں اور فارم کی پیداوار اپنی صلاحیت سے کہیں کم پر گذارہ کر رہے ہیں بلکہ چند افراد اپنے نقصان یا کم پیداوار کو غیر اخلاقی طریقوں سے ملاوٹ وغیرہ کر کے برابر کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ یہ کام اس سے کہیں بہتر اور جائز طریقے سے بھی ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے کۓ اپنے فارم کا جائزہ کسی ماہر سے کروائیں جو اپ کے فارم کے جانوروں کی خوراک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوۓ اور خوراک کے بہترین اجزا کے استعمال اور کم خرچ تناسب کے مطابق فیڈ پلان بنا کر دے تاکہ نہ صرف اپ کا فارم منافع بخش بن سکے بلکہ اپ کے جانور زیادہ پیداواری صلاحیت کو دیر تک برقرار بھی رکھ سکیں




No comments:

Post a Comment

Total Pageviews