جانوروں میں پایا جانے والا عام سا مسئلہ وائی بادی زہرباد:-
زہرباد یا،وائی بادی فارمرز کی بولی جانے والی سب سے پرانی اور سب سے عام اصطلاح ہے لیکن یہ پاکستان کے فارمرز کی تمام بیماریوں میں سے چوتھی بڑی بیماری ہے۔ وائی بادی خواراک کے زہر وغیرہ کی وجہ سے جسم میں ہونے والے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔
عام طور پر زہر باد دو طرح کا ہوتا ہے 1۔ میٹھا زہر باد 2۔کوڑا یا کڑوا یا گرم زہر باد۔

کڑوا / کوڑا/گرم زہرباد:-
کوڑے زہر باد کی کچھ اہم نشانیوں میں جسم کے کسی حصے پر ورم یا سوجن کا ظاہر ہونا، پیپ یا پانی سے بھرے دانوں کا نکلنا، یا جسم کے باہر والے حصے پر گلٹیاں سی بن جانا یا محسوس ہونا، حوانے کی سوجن، ورم سوزش بھی بعض اوقات کوڑے /گرم زہر باد کی وجہ سے ہوتی ہے۔

میٹھا زہرباد:-
جسم کے اندرونی حصوں یا خون میں زہر باد کا پیدا ہونا جس کے اثرات باہری جسم پر ظاہر نہیں ہوتے فارمرز کی زبان میں اسے میٹھا زہرباد کہا جاتا ہے۔ زہرباد کی یہ قسم زیادہ تر جانور کے نظام انہظام میں ہونے والی خرابیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اسکی نشانیوں میں سے اہم نشانیاں جانور کی آنکھوں سے سفید مواد کا خارج ہونا، آنکھوں سے پانی بہنا، آنکھوں کے گرد مواد کا جمع ہونا، منہ سے بدبو آنا، پیشاب سے بدبو آنا، دودھ سے بدبو آنا، بھینسوں میں کھال کا لال سے رنگ کا ہوجانا، منہ سے ہلکی ہلکی رالیں ٹپکانا، اس کے علاوہ وائی بادی کے شکار جانور کے منہ اور جسم پر فارم میں پائی جانے والی مکھیاں زیادہ تعداد میں بیٹھتی ہیں جو اس مرض کی خاص نشانی ہے۔

وجوہات:-
میٹھا یا کڑوا زہرباد ہونے کی وجوہات میں سے اہم جانور کی خوراک میں اچانک تبدیلی، بادی چیزوں کا استعمال، نمکیات کی کمی، فیڈ میں موجود زہریلے مادوں کے اثرات یا وٹامنز، منرلز،پروٹین اور کابوہائیڈریٹس کی کمی یا زیادتی اسکی اہم وجوہات میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ کھارے یا نمکین پانی کا استعمال، جانور کا ایک ہی جگہ بندھا،رہنا، چلنے پھرنے سے ہونے والی ورزش کا نا ہونا بھی فاسد مادوں کے جسم میں جمع ہونے کا باعث بن کر زہر باد کی وجہ بن جاتا ہے۔

علاج:-
اگر زہر باد جسم کے حصوں پر ظاہر ہوں اور پیشاب یا گوبر کے راستے سے نا نکلتے ہوں تو
میگنیشیم سلفیٹ یا پتھر کانمک 400 گرام
امونیم کلورائیڈ یا نوشادر 60 گرام
پوٹاشیم نائٹریٹ یا قلمی شورہ 60 گرام
ان تینوں چیزوں کو پیس کر مکس کر کے دینے سے جانور کا پیشاب کھل جاتا ہے اور فاسد مادے پیشاب کےراستے باہر نکل جاتے ہیں۔ یہ نسخہ حوانے وغیرہ کی بادی کی وجہ سے سوزش میں بھی کارگر ہے۔

نسخہ نمبر2:-
کوڑہ یا کٹکی 60 گرام، کالی جیری 60 گرام، بڑی الائچی 30 گرام، سونڈھ 60 گرام، کالانمک 120 گرام، تمباہ یا کڑوی تمبی 250 گرام، چرائتہ 60 گرام، کالی مرچ 60 گرام، نیلا تھوتگا 1 گرام، ایلوویرا یا کنوار گندل 250 گرام، ایشواگندھا پتے 120 گرام، زنک سلفیٹ 3 گرام، وٹامن سی گولیاں 8۔
ان ساری چیزوں کو اچھی طرح پیس کر مکس کر کہ دو خوراکیں بنا لیں اور صبح وشام 1،1 خوراک 5۔ 3 دن تک دینے سےزہرباد کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہے۔ اسکے علاوہ اس دوران مکئی کا دلیہ، مکئی کا چارہ، مکئی کا سائیلیج اور روٹی کے ٹکڑوں سے پرہیز کرائیں۔

نسخہ نمبر3:-
کوڑھ 600 گرام ، چرائتہ 1 کلو، شاہترہ 1 کلو ، نیم کے پتے 1کلو۔
ان سب چیزوں کو اچھی طرح پیس کر مکس کر لیں اور 10 خوراکیں بنا لیں۔ روز 1 خوراک 10 دن تک کھلانے سے بھی زہرباد کا اثر ختم ہوجاتا ہے۔

اس پوسٹ کا مقصد علامات کی مدد سے زہرباد یا وائی بادی کی بروقت تشخیص کر کہ بہت سی غیر ضروری ادویات اور اینٹی بائیوٹک سے بچائو کو ممکن بنانا ہے
No comments:
Post a Comment