جانوروں میں حمل گرانے کی بہت ساری وجوہات ہیں جن کو صرف ایک پوسٹ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے اس پوسٹ میں صرف ابارشن کی وجوہات اور چند بنیادی باتوں کو آپ کے سامنے رکھنا مقصود ہے۔ انشاءاللہ اس پورے ٹاپک کو علامات، علاج، احتیاطی تدابیر، وجوہات، اور تشخیص کے ساتھ جلد مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
بنیادی طور پر ابارشن کو 4 حصوں/وجوہات میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں۔
1۔ بیکٹیریل۔ becterial
2۔ فنگل۔ fungal
3۔ پروٹوزوا۔protozoan
4۔ وائرل۔ viral اہم ہیں۔
1۔ بیکٹیریل۔ becterial
2۔ فنگل۔ fungal
3۔ پروٹوزوا۔protozoan
4۔ وائرل۔ viral اہم ہیں۔
بیکٹیریل becterial وجوہات:-
۔ بروسولا ابارٹس brucella abortus:- اس مسئلے میں جانور کا حمل 6 سے 9 ماہ کے دوران ضائع ہوجاتا ہے۔
۔ بروسولا ابارٹس brucella abortus:- اس مسئلے میں جانور کا حمل 6 سے 9 ماہ کے دوران ضائع ہوجاتا ہے۔
۔ لیپٹوسپیرا leptospira:- آخری 3 ماہ میں حمل کا ضائع ہوجاتا ہے۔
۔ لیسٹیریامونوسائٹو جنز listeria monocytogenes:- کبھی 3 سے 6ماہ کے دوران لیکن زیادہ تر آخری 3 ماہ کے دوران حمل کا ضائع ہونا۔
۔ وائیبریوسس vibriosis:- چار سے 9 ماہ کے اندر حمل کا ضائع ہونا۔
2۔ فنگل وجوہات:-
۔ ایسپرگیلس aspergillus:- شازونادر ہونے والی لیکن 4 ماہ میں حمل گرانا۔
۔ ایبسیڈیا absidia:- شازونادر لیکن زیادہ تر سردی کے موسم میں ہوتی ہے۔
3۔ پروٹوزوا protozoan وجوہات:-
۔ ٹرائیکومونس trichomonas :- شازونادر لیکن پہلے 3 سے 5 ماہ میں حمل کا ضائع ہونا۔
۔ نیوسپروسس neosprosis:- کبھی بھی ہوسکتا ہے لیکن زیادہ تر 5 اور 6 ماہ کے دوران حمل ضائع ہوجاتا ہے۔
4۔ وائرل viral وجوہات:-
۔ بی وی ڈی (BVD)bovine viral diarhea :- 4 ماہ کے اندر حمل کا ضائع ہوجانا۔
۔ انفیکشن بووائن رائنو ٹریکائٹس infectious bovine rhinotrachectis:- زیادہ تر 3 سے 6 ماہ کے اندر حمل کا ضائع ہوجانا۔
No comments:
Post a Comment