جرسی نسل گائے کی پہچان کیسی ہوگی دیکھتے ہیں - iTMasterSupport.Tk

Welcome To iTMasterSupport ! In This Website You Will Know About All Latest Update Tips And Tricks About Facebook, Computer, Mobile, Web, Android, Food, ...

All Type Of Tips And Tricks

Wednesday 16 May 2018

جرسی نسل گائے کی پہچان کیسی ہوگی دیکھتے ہیں


جرسی نسل۔۔
دوستو جرسی نسل کی گاۓ مختلف گاۓ کی نسلوں میں ایک بہت ہی اچھی اور نایاب ترین نسل گنی جاتی ہیے۔۔جرسی بریڈ کا اباٸ
وطن امریکہ کی ریاست نیو جرسی ہیے لیکن اپنی پے پناہ خصوصیات کی وجہ سے اب یہ جانور پوری دنیا کے ممالک میں پایا جاتا ہیے جس میں انڈیا پاکستان سری لنکا نیوزی لینڈ برطانیہ شمالی امریکہ جنوبی امریکہ کینیڈا اور دوسرے بڑے یورپی ممالک شامل ہیں۔اب تو خلیجی ریاستوں اومان سعودی عربیہ یمن جہاں بکریا بہت زیادہ رکھی جاتی ہیں وہاں بھی یہ جانور اپنی نمایاں خصوصیات کی وجہ سے مقبول ہو رہا ہے۔پاکستان میں جرسی بریڈ کے جانور بہت ہی نایاب ہیں۔یا تو خالصنسل ملتے نیں اکثر سایوال فریزین چولستانی کراس ہوتے ہیں۔جو ایک ادھ خالص ہوتا بھی ہیے تو مالک بیچتا نہیں ہیے یا قیمت بہت زیادہ مانگتے ہیں جو غریب بندہ تو ادا بھی نہیں کر سکتا۔۔جس کی وجہ سے کم لوگوں کے پاس جرسی کے جانور ہوتے ہیں اور بہت کم ہی لوگ اس نسل ک پہچان رکھتے ہیں۔یہاں جرسی نسل کی پہچان اور اس کی نمایاں خصوصیات درج کر رہا ہوں تاکہ جو لوگ اس کا شوق رکھتے ہیں وہ پہچان کر کے اسے خرید سکین اکثر لوگ سرخ کلر کی گاۓ کو ہی جرسی بول دیتے ہیں یا فریزین اور ساہیوال کراس ہو تو اسے بھی جرسی گن دیتے ہیں تو یہ بہت ہی ناقص اور غلط طریقہ ہیے جانور کی پہچان کا۔۔
جرسی نسل کہ پہہچان۔رنگت بادامی تیلی یا گہری بادامی ہوتی ہیے۔اس میں اگے تین اقسام ہیں ایک بادامی ایک گہری تیلی اور سر بھی تیلا ایک ہلکی تیلی اور سر بادامی قد چھوٹا انکھیں کالی سیاہ اور دوسرے جانوروں سے بہت بڑی انکھوں کی پلکیں بھی سیاہ پلکوں کے گرد گہرا سیاہ ہلکا ایسا لگتا ہیے جیسے کاجل پہنا ہو گاۓ نے۔اگے سے نیچے پیچھے سے اوپر ہوتا ہیے اگلے پاوں اگے سے گٹھنوں تک سیاہ ہوتیے ہیں پاوں نا بہت موٹے نا پتلے بلکہ درمانے ہوتے ہیں کان بہت زیادہ چھوٹے ہوتے ہیں لمنبی دم ۔دم کے آخر پے سیاہ بالوں گا گچھا۔حوانہ پیارا ڈلیوں والا یعنی دو حصوں میں بٹا ہوا۔درمیانہ نا بہت بڑا نا چوٹا تھن چاروں تھن اگے پیچھے سایڈ سے ایک دوسرے کے برابر ہوتے ہیں۔سر کے ماتھے میں ابھرا ہوا تاج ہوتا ہیے سر جسم کی نسبت بہت چھوٹا ہوتا ہے حوانہ بہت بڑا پیارا پیچھے کو نکلا ہوا ہوتا ہیے

۔جرسی نسل کی نمایاں خصوصیات۔۔
جرسی گاۓ ایک نایاب جانور ہوتا ہیے۔دودھ میں چکناٸ کی مقدار سب گایوں سے زیادہ ہوتی ہیے۔۔شریف جانور ہوتا ہیے۔جب ہیٹ میں اتی ہیے سارا دن بولتی ہیے مالک اندھا بھی ہو تو اسے بتاتی ہیے کی میں ہیٹ میں ہوٸ پریگنسی کی شرح سب سے زیادہ ہیے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت سب س زیادہ ہوتی ہیے جرسی نسل بچے کی بہت پیاری ہوتی ہیے ویسے تو ہر جانور بچے کا بہت پیارا ہوتا ہیے لیکن جرسی میں یہ خصوصیت سب گاۓ میں سے زیادہ ہیے۔یہ مالک کے علاوہ کسی بندے کو بھی بچے کے پاس آنے پر بے چین ہوجاتی ہیے۔دودھ دوہتے وقت جس جگہ پاوں رکھتی ہیے آخری قطرے تک پاوں نہیں اٹھاتی۔جس وقت دودھ نکالنے کا ٹایم ہو بت چین ہو جاتی ہیے اور چارہ چھوڑ دیتی ہیے جرسی نسل کے جانور چھوٹے قد کے ہو کے بھی دودھ کی بہت زیادہ مقدار دیتے ہیں جرسی کا اس وقت تک کا بین الاقوامی ریکارڈ 74 لیٹر 24 گھنٹے کا ہیے۔غرض دوستو جرسی نسل قدرت کا ایک شاہکار جانور ہوتا ہیے۔اس لیے کوشش کریں اپنے فارم میں زیادہ سے زیادہ جرسی نسل کے جانور رکھین اور اگے ان کی افزیش کروا کے زیادہ سے زیادہ معاشی فایدہ حاصل کریں۔۔

تحریر: "ارشد خان"

No comments:

Post a Comment

Total Pageviews